پانچ شمالی ریاستوں میں سیلاب نے سنگین صورت حال پیدا کر دی ہے جس میں کم از کم 40 افراد ہلاک اور ہزاروں بےگھر ہو گئے ہیں۔
خبررساں ادارے اے پی نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ مدھیہ پردیش میں 17 جبکہ بہار میں 14 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ سیلاب کی وجہ دریائے گنگا اور دوسرے دریاؤں میں طغیانی ہے اور یہ دریا جگہ جگہ خطرے
کے نشان سے اوپر بہہ رہے ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے سیلاب زدہ علاقوں میں تمام طرح کی امداد کا وعدہ کیا ہے اور ان ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے ٹیلیفون پر بات بھی کی ہے۔
امدادی کاموں کے لیے پیر اور منگل کی شب نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی مزید دس ٹیموں کو بہار اور اترپردیش کے سیلاب زدہ علاقوں کے لیے روانہ کیا گیا ہے۔